>

مچھلی کا تیل کا انسانی صحت کے لیے ایسا فائدہ سامنے آگیا کہ آپ اس کا استعمال معمول بنا لیں گے

بینائی کی بہتری کے لیے ڈاکٹر ایک عرصے سے مچھلی کے تیل یا تیل بند گولیاں تجویز کرتے آرہے ہیں، اس ضمن میں مختلف ادوار میں مختلف تحقیق کی گئیں اور کبھی اس کے حق میں اور کبھی اس کی مخالفت میں نتائج سامنے آئے۔ اب لوبورو یونیورسٹی کے سائنس دان اس نتیجے

پر پہنچے ہیں کہ مچھلی کے تیل اور اس سے بنی گولیوں میں موجود فیٹی ایسڈ ، ڈوکوسا ہیکسا نوئک ایسڈ (ڈی ایچ اے) جو کہ بعض تیل دار مچھلیوں مثلاً سرمئی اور ٹیونا سے کشید کیا جاتا ہے، اس کا باقاعدہ استعمال آنکھ کو رات کی تاریکی سے مطابقت کے قابل بناتا ہے، مطلب یہ کہ کم ہوتی ہوئی روشنی میں آنکھ ماحول کے لحاظ سے خود کو منظم رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ڈی ایچ اے میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور انسانی جسم اسے نہیں بنااتا۔ اس کی کمی السی کے بیج اور مچھلی کے روغن سے پوری کی جاتی ہے۔ اس ضمن میں لوبورو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نےایک چھوٹا سا مطالعہ کیا۔ماہرین نے 19 رضاکاروں کو بھرتی کیا اور انہیں مدھم ہوتی ہوئی روشنی میں دیوار پر چسپاں بعض نمبر پڑھنے کا کہا لیکن اس سے قبل رضا کاروں کو دن میں چار مرتبہ 260 ملی گرام ڈی ایچ اے کی گولی اور 780 ملی گرام ای پی اے (ڈی ایچ اے میں ڈھلنے والا ایک اور فیٹی ایسڈ) کی گولیاں کھانے کو کہا گیا۔چار ہفتوں بعد ماہرین سے کہا گیا کہ وہ اسی طرح کم ہوتی ہوئی روشنی میں اعداد پڑھنے کی کوشش کریں۔ یہاں چار ہفتوں تک ڈی ایچ اے کیپسول کھانے والے رضا کاروں نے پہلے کے مقابلے میں 25 فیصد دھندلاہٹ میں بھی دیوار پر لکھا نمبر دیکھا اور اسے پہچان لیا۔اس دوران تمام شرکا کے خون کے نمونے بھی لیے جاتے رہے اور خون میں فیٹی ایسڈ کی براہِ راست مقدار کو بھی نوٹ کیا جاتا رہا۔ اس طرح معلوم ہوا کہ جسم میں فیٹی ایسڈ کی مقدار بڑھنے سے اندھیرے میں بہتر طور پر دیکھنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ اگر آپ رات کے وقت کار چلاتے ہیں، پولیس، فوج یا کسی بھی سیکیورٹی ادارے کے لیے رات کی ڈیوٹی کرتے ہیں تو مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ آپ ہی کے لیے ہیں۔

loading...


تازہ ترین خبریں
ایران کا بدلے کےلیے ایسا اقدام ۔۔۔۔۔۔۔ اسرائیل بھی تھر تھر کانپنے لگا
ننکانہ صاحب میں قابل مذمت واقعہ بھارت میں اقلیتوں پرحملوں سے مختلف ہے، وزیراعظم
بریکنگ نیوز: ترکی پاکستان ملائیشیا قطر اور ایران پر مشتمل بلاک کا خواب چکنا چور ۔۔۔۔ پوری قوم کو مایوسیوں کے کنویں میں دھکیل دینے والی خبر
بریکنگ نیوز: پرویز مشرف غدار نہیں ہو سکتا ، اگر وہ غدار ہے تو ۔۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پاک فوج کے موقف نے پوری قوم کو دنگ کر ڈالا
سول، ملٹری تعلقات کشیدہ۔۔۔!!! پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے کے بعد پاکستان میں کیا ہونے والا ہے؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر
Musharraf sentenced to death

تازہ ترین ویڈیو
فواد چودھری نے مبشر لقمان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔۔
Tik Tok Star Hareem Shah Father Breaks Silence Started Crying
Torture on old man in Sargodha #Pakistan News Network
Hareem Shah Leaked Fayyaz ul Hassan video / Pakistan News Network
Indian Media Claimed Iqra Aziz Wedding Dress Their Photocopy…
Shahroz Sabzwari Shares Details About Break Up With Syra Shahroz

Udaipur Call Girls and Escort | Copyright © 2017 Urdudeskint. All Rights Reserved