>

بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔!!! کل سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ کتنا عرصہ جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

 محکمہ موسمیات نے (کل)اتوار کو زیریں خیبر پختونخوا، بلوچستان، جنوبی/وسطی پنجاب میں اکثرمقامات پرجبکہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسم پنجاب اور بالائی سند ھ کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر دھند چھائی رہی۔کالام، دیر ،پٹن، میر کھنی ، بالاکوٹ ،مالم جبہ ، چترال، دروش، سیدوشریف، کوئٹہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران کالام، مالم جبہ اور چترال میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ: کالام 16 ، دیر (بالائی 13 ، زیریں 01) ، مالم جبہ 10، پٹن 09 ، بالاکوٹ 05، دروش، میر کھنی 02، چترال ، سیدوشریف 01 ،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 04، مظفرآباد (ایئرپورٹ 03)، راولاکوٹ 01، بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی 03، شہر 02) ، گلگت بلتستان :گوپیس 01۔ برفباری (انچ): کالام 17، مالم جبہ 06 ، چترال 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 09،گوپس ،پاراچنار منفی 06،بگروٹ ،مالم جبہ منفی05،استوراور کالام میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقے،شمال مغربی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔ وسطی/ جنوبی پنجاب اور بالائی سند ھ کے چند میدانی علاقوں میں رات اور صبح کےا وقات میں دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے ۔

بروز اتوار زیریں خیبر پختونخوا، بلوچستان، جنوبی/وسطی پنجاب میں اکثرمقامات پرجبکہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی سندھ ، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ شدید بارش اور برفباری کے باعث اتوار اور پیر کے دوران بلوچستان کے شمالی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

پیر کے روز بلو چستان، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب میں اکثر مقامات پر، جبکہ بالائی پنجاب، بالائی سندھ ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

منگل کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ شمالی پنجاب، بالائی/مغربی سندھ، خیبر پختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔ پنجاب اور بالائی سند ھ کے میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کےا وقات میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے ۔

بدھ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب اور بالائی سند ھ کے میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کےا وقات میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے ۔

جمعرات کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب اور بالائی سند ھ کے میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کےا وقات میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے ۔

جمعہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب اور بالائی سند ھ کے میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کےا وقات میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے ۔

loading...


تازہ ترین خبریں
ایران کا بدلے کےلیے ایسا اقدام ۔۔۔۔۔۔۔ اسرائیل بھی تھر تھر کانپنے لگا
ننکانہ صاحب میں قابل مذمت واقعہ بھارت میں اقلیتوں پرحملوں سے مختلف ہے، وزیراعظم
بریکنگ نیوز: ترکی پاکستان ملائیشیا قطر اور ایران پر مشتمل بلاک کا خواب چکنا چور ۔۔۔۔ پوری قوم کو مایوسیوں کے کنویں میں دھکیل دینے والی خبر
بریکنگ نیوز: پرویز مشرف غدار نہیں ہو سکتا ، اگر وہ غدار ہے تو ۔۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پاک فوج کے موقف نے پوری قوم کو دنگ کر ڈالا
سول، ملٹری تعلقات کشیدہ۔۔۔!!! پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے کے بعد پاکستان میں کیا ہونے والا ہے؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر
Musharraf sentenced to death

تازہ ترین ویڈیو
فواد چودھری نے مبشر لقمان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔۔
Tik Tok Star Hareem Shah Father Breaks Silence Started Crying
Torture on old man in Sargodha #Pakistan News Network
Hareem Shah Leaked Fayyaz ul Hassan video / Pakistan News Network
Indian Media Claimed Iqra Aziz Wedding Dress Their Photocopy…
Shahroz Sabzwari Shares Details About Break Up With Syra Shahroz

Udaipur Call Girls and Escort | Copyright © 2017 Urdudeskint. All Rights Reserved