>

بریکنگ نیوز۔۔۔!!! چیئرمین ایف بی آر ’سید شبرزیدی ‘اچانک غائب ہوگئے

 چیئرمین ایف بی آر سید شبرزیدی کا ٹویٹراکاؤنٹ عارضی طور پرمحدود کردیا گیا، ٹویٹر پر شبر زیدی کا اکاؤنٹ محدود کیے جانے کا نوٹیفکیشن نمایاں دیکھا جاسکتا ہے، ٹویٹراکاؤنٹ پرغیرمعمولی سرگرمیاں نوٹ کیے جانے کا بھی ذکر ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آرکے چیئرمین سید شبر زیدی کا ٹویٹر اکاؤنٹ پر

سرگرمیاں محدود کردی گئی ہیں۔چیئرمین ایف بی آر کے ٹویٹراکاؤنٹ پر ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ محدود کیے جانے کا نوٹیفکیشن نمایاں کیا گیا ہے۔ اسی طرح وہاں نوٹیفکیشن میں سید شبرزیدی کے ٹویٹراکاؤنٹ پرغیرمعمولی سرگرمیاں نوٹ کیے جانے کا ذکر بھی ہے۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر حکام چیئرمین شبر زیدی سے عدم تعاون کرتے ہوئے محصولات میں کمی کو پورا کرنے سے گریزاں ہیں ۔یکے بعد دیگردرجنوں بار ہدایات کے باوجود افسران نے تعاون نہ کرنے کی ٹھان لی۔ چیئرمین ایف بی آر وفاقی مشیرخزانہ کی ناراضگی کو برداشت نہ کرتے ہوئے خاموشی سے رخصت پر چلے گئے۔ منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ایف بی آر انیس جنوری تک چھٹیوں پر ہیں، چیئرمین ایف بی آر کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، شبر زیدی کی عدم موجودگی میں گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد چارج سنبھالیں گی۔ایف بی آر کے زرائع کے مطابق محکمہ کے اندر ایک لابی نے دعوی کیا ہے کہ شبر زیدی متعدد وجوہات کی بناء پر دفتر واپس نہیں آئے گا جبکہ گزشتہ کئی روز سے چیئرمین ایف بی آر کا فون بھی بند ہے۔ ذرائع خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے عہدیداران سے محصولات میں کمی سے متعلق امور میں ان سے تعاون نہیں کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شبر زیدی کو وزیر اعظم کے مشیر خزانہ کی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس کے علاوہ ٹیکس حکام ایف بی آر کو پاکستان ریونیو اتھارٹی میں تبدیل کرنے کی حکومت کی تجویز سے خوش نہیں ہیں جسکی وجہ سے چیئرمین کو مزاہمت کاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے نئے سال 2020ء کے پہلے دن فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے دوران ٹیکس شارٹ فال میں کمی پر شبر زیدی سے برہمی کا اظہار کیا تھا اور

ساتھ ہی ایف بی آر کو ٹیکس ٹارگٹ پورا کرنے کا ٹھوس پلان پیش کرنے کا حکم بھی دیا تھا مشیر خزانہ شیخ حفیظ نے اس موقع پر شبر زیدی سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ زیرو ریٹیڈ ختم کرنے سے ایف بی آر کی آمدن میں اضافہ کیوں نہیں ہورہا انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے جی ڈی پی اور مہنگائی کی شرح میں اضافے سے ٹیکس وصولی کے حوالے سے بھی برہمی کا اظہار کیا تھا جی ایس ٹی شرح میں اضافہ، زیروریٹ کے خاتمے سے وصولیوں کی شرح30فیصد ہونی چاہیے جبکہ سگریٹ پر ٹیکسوں میں اضافے سے بھی وصولیوں کی شرح بھی بڑھنی چاہیے تھی ۔مشیر خزانہ چاہتے ہیں مجموعی طور پر 735ارب روپے کا اضافہ ہونا۔دوسری جانب چیف جسٹس آف سپریم کورٹ گلزار احمد نے ٹیکس ریفنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران ایف بی آر کی قائمقام چیئرپرسن نوشین جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین یف بی آر شبر زیدی کیوں اور کتنے بیمار ہیں سب کو معلوم ہے۔اربوں روپے لُٹ گئے ہیں، سرکار کا نقصان ہوا ایف بی آر احکام کو پرواہ ہی نہیں ایف بی آر کی چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ آپ کو پرواہ نہیں تو اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔ایف بی آر دیگر کاموں میں مصروف ہے عدالتی احکامات پر توجہ نہیں قوم کے پیسے سے کسی کو ہمدردی نہیں عدالت نے ایف بی آر کو 15 دن میں غیرقانونی ٹیکس ری فنڈز کی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم بھی جاری کردیا یہ بھی کہا جارہا ہے کہ چیئرمین شبر زیدی کی ٹانگوں میں درد کے باعث کراچی میں سرجری بھی کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی عدم موجودگی میں گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد فرائض سرانجام دیں گی۔

loading...


تازہ ترین خبریں
ایران کا بدلے کےلیے ایسا اقدام ۔۔۔۔۔۔۔ اسرائیل بھی تھر تھر کانپنے لگا
ننکانہ صاحب میں قابل مذمت واقعہ بھارت میں اقلیتوں پرحملوں سے مختلف ہے، وزیراعظم
بریکنگ نیوز: ترکی پاکستان ملائیشیا قطر اور ایران پر مشتمل بلاک کا خواب چکنا چور ۔۔۔۔ پوری قوم کو مایوسیوں کے کنویں میں دھکیل دینے والی خبر
بریکنگ نیوز: پرویز مشرف غدار نہیں ہو سکتا ، اگر وہ غدار ہے تو ۔۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پاک فوج کے موقف نے پوری قوم کو دنگ کر ڈالا
سول، ملٹری تعلقات کشیدہ۔۔۔!!! پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے کے بعد پاکستان میں کیا ہونے والا ہے؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر
Musharraf sentenced to death

تازہ ترین ویڈیو
فواد چودھری نے مبشر لقمان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔۔
Tik Tok Star Hareem Shah Father Breaks Silence Started Crying
Torture on old man in Sargodha #Pakistan News Network
Hareem Shah Leaked Fayyaz ul Hassan video / Pakistan News Network
Indian Media Claimed Iqra Aziz Wedding Dress Their Photocopy…
Shahroz Sabzwari Shares Details About Break Up With Syra Shahroz

Udaipur Call Girls and Escort | Copyright © 2017 Urdudeskint. All Rights Reserved