>

”سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا طریقہ غلط ہے کیونکہ۔۔۔“ معین خان پھر میدان میں آ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے سرفراز احمد کو ہٹانے کا طریقہ کار بالکل غلط ہے، سرفراز نے پاکستان کو بحیثیت کھلاڑی اور کپتان بہت ساری فتوحات دلائی ہیں تو ان کو ایسے نہیں ہٹانا چاہیے تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام مقامی شادی ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ سے ضرور ہٹاتے لیکن ٹی 20 میں تو اس نے گزشتہ ایک سال سے قومی ٹیم کو نمبر ون رکھا ہوا تھا۔معین خان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد فٹ ہیں اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس دے کر ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آ سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا ہر چیئرمین ٹیم کو بہتر کرنے کا نعرہ مارتا ضرور ہے مگر بہتر بنا نہیں پاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ میں یوتھ ڈویلپمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے پرفارمنس بہتر نہیں ہورہی ہے۔یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام مضبوط ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کی ٹیم نے سب سے زیادہ ورلڈ کپ جیتے ہیں۔ آسٹریلیا میں کرکٹ ٹیم کی کامیابی کا راز بہت زیادہ مانیٹرنگ کرنا اور قوانین کو سخت بنانا ہے۔

loading...


تازہ ترین خبریں
ایران کا بدلے کےلیے ایسا اقدام ۔۔۔۔۔۔۔ اسرائیل بھی تھر تھر کانپنے لگا
ننکانہ صاحب میں قابل مذمت واقعہ بھارت میں اقلیتوں پرحملوں سے مختلف ہے، وزیراعظم
بریکنگ نیوز: ترکی پاکستان ملائیشیا قطر اور ایران پر مشتمل بلاک کا خواب چکنا چور ۔۔۔۔ پوری قوم کو مایوسیوں کے کنویں میں دھکیل دینے والی خبر
بریکنگ نیوز: پرویز مشرف غدار نہیں ہو سکتا ، اگر وہ غدار ہے تو ۔۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پاک فوج کے موقف نے پوری قوم کو دنگ کر ڈالا
سول، ملٹری تعلقات کشیدہ۔۔۔!!! پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے کے بعد پاکستان میں کیا ہونے والا ہے؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر
Musharraf sentenced to death

تازہ ترین ویڈیو
فواد چودھری نے مبشر لقمان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔۔
Tik Tok Star Hareem Shah Father Breaks Silence Started Crying
Torture on old man in Sargodha #Pakistan News Network
Hareem Shah Leaked Fayyaz ul Hassan video / Pakistan News Network
Indian Media Claimed Iqra Aziz Wedding Dress Their Photocopy…
Shahroz Sabzwari Shares Details About Break Up With Syra Shahroz

Udaipur Call Girls and Escort | Copyright © 2017 Urdudeskint. All Rights Reserved