>

بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ہو گا یا نہیں ؟ شائقین کرکٹ کے کام کی خبر آگئی

) آئندہ ماہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول ہے لیکن یہ دورہ اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔بنگلہ دیش ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان میں ہی پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔بنگلہ دیش ٹیم کا دورۂ

پاکستان سیاسی رنگ اختیار کرنے لگا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال نہیں بلکہ بنگلہ دیش میں کچھ حلقے پاکستان کے دورے کے حق میں نہیں ہیں اور انہوں نے بورڈ اراکین پر دورے کی مخالفت کے لیے دباؤ ڈالا اور پاکستان کے دورے کی کھل کر مخالفت کی، جبکہ بعض کرکٹرز بھی پاکستان کا دورہ کرنے کے حامی نہیں ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد بنگلہ دیش کے پاس انکار کی کوئی وجہ نہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیشی بورڈ کے انکار کے بعد معاملہ آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں بھیجنے کی دھمکی بھی دی لیکن بنگلادیشی بورڈ اراکین اس پر بھی پریشان نہیں ہوئے اور اپنی ضدر پر اڑے ہوئے ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ صدارتی لیول کی سیکیورٹی کی یقین دہانی اور سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد بنگلہ دیش کے پاس انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے۔پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز جبکہ بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کا کہا ہے جبکہ پی سی بی نیو ٹرل وینیو پر سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے گزشتہ بدھ کو لکھے گئے خط کے جواب میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکتے البتہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پانچ دن کے لیے پاکستان آسکتے ہیں۔خط میں بنگلہ دیش نے ٹیسٹ نہ کھیلنے کی وجہ نہیں بتائی جس کے بعد پی سی بی نے بنگلہ دیشی بورڈ کو دوبارہ خط لکھا، جس میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کی وجہ دریافت کی۔پی سی بی کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کی دو ٹیمیں حال ہی میں پاکستان میں سیریز کھیل چکی ہیں، پاکستان اور سری لنکا کی سیریز بھی ہوچکی ہے تو پھر اب ایسی کیا وجہ ہے کہ بنگلادیش ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکتا؟پی سی بی کا کہنا تھا کہ اگر سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہیں تو آزادانہ کنسلٹنٹ سے پوچھا جا سکتا ہے اور آئی سی سی سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے

loading...


تازہ ترین خبریں
ایران کا بدلے کےلیے ایسا اقدام ۔۔۔۔۔۔۔ اسرائیل بھی تھر تھر کانپنے لگا
ننکانہ صاحب میں قابل مذمت واقعہ بھارت میں اقلیتوں پرحملوں سے مختلف ہے، وزیراعظم
بریکنگ نیوز: ترکی پاکستان ملائیشیا قطر اور ایران پر مشتمل بلاک کا خواب چکنا چور ۔۔۔۔ پوری قوم کو مایوسیوں کے کنویں میں دھکیل دینے والی خبر
بریکنگ نیوز: پرویز مشرف غدار نہیں ہو سکتا ، اگر وہ غدار ہے تو ۔۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پاک فوج کے موقف نے پوری قوم کو دنگ کر ڈالا
سول، ملٹری تعلقات کشیدہ۔۔۔!!! پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے کے بعد پاکستان میں کیا ہونے والا ہے؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر
Musharraf sentenced to death

تازہ ترین ویڈیو
فواد چودھری نے مبشر لقمان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔۔
Tik Tok Star Hareem Shah Father Breaks Silence Started Crying
Torture on old man in Sargodha #Pakistan News Network
Hareem Shah Leaked Fayyaz ul Hassan video / Pakistan News Network
Indian Media Claimed Iqra Aziz Wedding Dress Their Photocopy…
Shahroz Sabzwari Shares Details About Break Up With Syra Shahroz

Udaipur Call Girls and Escort | Copyright © 2017 Urdudeskint. All Rights Reserved