>

حارث رﺅف کرکٹ کھیلنے سے پہلے کیا کام کرتے تھے اور کرکٹ میں آنے کے لیے ان کو کیا کچھ قربان کرنا پڑا؟ کرکٹ شائقین کے کام کی خبر آگئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت حارث رﺅ ف نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والے حارث رﺅف کے بارے میں انتہائی دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔نجی خبر رساں ادارے کے سپورٹس صحافی سلیم خالق نے ایک

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور قلندرز نے حارث رﺅف کو سلیکٹ کیا تھا۔ عاقب جاوید نے مجھے بتایا کہ حارث رﺅف ٹرائلز کے دوران ہمارے پاس آیا اور وہ کسی دکان پر سیلز مین تھے جبکہ ساری کرکٹ ہی انہوں نے ٹیپ بال کیساتھ کھیل رکھی تھی لیکن ہم نے انہیں موقع دیا تو انہوں نے نیٹ پریکٹس میں انتہائی زبردست باﺅلنگ کروائی جس پر میں بے حد متاثر ہوا کیونکہ وہ ٹیپ بال کرکٹ ہی کھیلے تھے۔صحافی کے مطابق عاقب جاوید نے مزید بتایا کہ میں نے حارث رﺅف کی باﺅلنگ دیکھنے کے بعد لاہور قلندرز سے کہا کہ اس کیساتھ 10 سال کا معاہدہ کریں اور عاطف رانا نے بغیر کوئی سوال کئے ان کیساتھ معاہدہ کر لیا۔ سلیم خالق نے کہا کہ عاقب جاوید اپنے کیرئیر میں وکٹیں لینے پر اتنا خوش نہیں ہوتے تھے جتنا آج حارث رﺅف کو وکٹیں لیتا دیکھ کر ہوتے ہیں، یہ بہت بڑی بات ہے کہ پاکستان کرکٹ کا حصہ بنے بغیر وہ بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں اور عمدہ کارکردگی دکھا رہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان سپنر شاداب خان نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کے ذریعے اپنی ٹیم ڈھاکہ پلوٹون کو کامیابی دلا دی۔بی پی ایل ٹیم ڈھاکہ پلوٹون نے شاداب خان کی آل راﺅنڈ کارکردگی کی بدولت رنگپور رینجرز کو 64 رنز سے ہرا دیا۔ فاتح الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 145 رنز بنائے اور شاداب خان ناقابل شکست 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ آصف علی 9 اور فہیم اشرف 5 رنز بنا پائے۔شاداب خان نے عمدہ بیٹنگ کی بدولت ناصرف مخالف ٹیم کو اچھا ہدف دینے میں کلیدی کردار ادا کیا بلکہ اس کے بعد باﺅلنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور 2 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا اور رنگپور رینجرز کی ٹیم 15.3 اوورز میں صرف 84 رنز پر ہی ہمت ہار گئی۔

loading...


تازہ ترین خبریں
ایران کا بدلے کےلیے ایسا اقدام ۔۔۔۔۔۔۔ اسرائیل بھی تھر تھر کانپنے لگا
ننکانہ صاحب میں قابل مذمت واقعہ بھارت میں اقلیتوں پرحملوں سے مختلف ہے، وزیراعظم
بریکنگ نیوز: ترکی پاکستان ملائیشیا قطر اور ایران پر مشتمل بلاک کا خواب چکنا چور ۔۔۔۔ پوری قوم کو مایوسیوں کے کنویں میں دھکیل دینے والی خبر
بریکنگ نیوز: پرویز مشرف غدار نہیں ہو سکتا ، اگر وہ غدار ہے تو ۔۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پاک فوج کے موقف نے پوری قوم کو دنگ کر ڈالا
سول، ملٹری تعلقات کشیدہ۔۔۔!!! پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے کے بعد پاکستان میں کیا ہونے والا ہے؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر
Musharraf sentenced to death

تازہ ترین ویڈیو
فواد چودھری نے مبشر لقمان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔۔
Tik Tok Star Hareem Shah Father Breaks Silence Started Crying
Torture on old man in Sargodha #Pakistan News Network
Hareem Shah Leaked Fayyaz ul Hassan video / Pakistan News Network
Indian Media Claimed Iqra Aziz Wedding Dress Their Photocopy…
Shahroz Sabzwari Shares Details About Break Up With Syra Shahroz

Udaipur Call Girls and Escort | Copyright © 2017 Urdudeskint. All Rights Reserved