>

جدہ ، ساحل پر زیر تعمیر کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی ،ریسکیوکا عمل جاری

) کورنیشن پر زیر تعمیر کثیر المنزلہ عمارت کی بالائی منزل میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ گورنریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آتشزدگی سے کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق ساحل سمندر پر زیر تعمیر کثیر المنزلہ عمارت کی بالائی منزل پر جمعہ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

ساحل پر تفریح کے لیے آنے والوں نے آگ کی وڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں ۔آگی الاع ملتے ہی شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جن کی مدد کے لیے ہیوی مشنری بھی پہنچائی گئی ۔ شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ زیر تعمیر عمارت کی آخری منزل پرلگی ہے جہاں تعمیراتی کام جاری تھا ۔دوپہر تک آگ پر 90 فیصد تک قابو پایا جاسکا ۔ آگ بجھانے کا عمل ہنوز جاری ہے ۔ فائر فائٹنگ کی کارروائی میں شہری دفاع کے ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس سے اٹھنے والا دھواں دور سے دکھائی دے رہا تھا ۔ جہاں آگ لگی تھی وہ عمارت کا سب سے بلند حصہ تھا۔ تیز ہوا کی وجہ سے شعلے دور تک پھیل رہے تھے ۔ شہری دفاع کے اہلکاروں کی مدد کے لیے پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا جنہو ںنے سب سے پہلے ردوڈ کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا تاکہ آگ بجھانے کے لیے آنے والے یونٹس کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تیز ہوا اور بلند عمارت کی وجہ سے شہری دفاع کے اہلکاروں کو آگ بجھانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

loading...


تازہ ترین خبریں
ایران کا بدلے کےلیے ایسا اقدام ۔۔۔۔۔۔۔ اسرائیل بھی تھر تھر کانپنے لگا
ننکانہ صاحب میں قابل مذمت واقعہ بھارت میں اقلیتوں پرحملوں سے مختلف ہے، وزیراعظم
بریکنگ نیوز: ترکی پاکستان ملائیشیا قطر اور ایران پر مشتمل بلاک کا خواب چکنا چور ۔۔۔۔ پوری قوم کو مایوسیوں کے کنویں میں دھکیل دینے والی خبر
بریکنگ نیوز: پرویز مشرف غدار نہیں ہو سکتا ، اگر وہ غدار ہے تو ۔۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پاک فوج کے موقف نے پوری قوم کو دنگ کر ڈالا
سول، ملٹری تعلقات کشیدہ۔۔۔!!! پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے کے بعد پاکستان میں کیا ہونے والا ہے؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر
Musharraf sentenced to death

تازہ ترین ویڈیو
فواد چودھری نے مبشر لقمان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔۔
Tik Tok Star Hareem Shah Father Breaks Silence Started Crying
Torture on old man in Sargodha #Pakistan News Network
Hareem Shah Leaked Fayyaz ul Hassan video / Pakistan News Network
Indian Media Claimed Iqra Aziz Wedding Dress Their Photocopy…
Shahroz Sabzwari Shares Details About Break Up With Syra Shahroz

Udaipur Call Girls and Escort | Copyright © 2017 Urdudeskint. All Rights Reserved